اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نیلم ویلی آزاد کشمیر اور کلر کہار میں ٹریفک حادثات میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں ہونے والے جانی نقصانات کی خبر سن کر دل افسردہ ہے۔جاں ؓبحق افراد کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔سپیکرنے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور متعلقہ ادروں کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی ۔