25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پنجاب کے مختلف اضلاع میں...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں دریائوں میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں پارلیمان اور پوری قوم متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں بروقت اور موثر ریلیف و ریسکیو آپریشن کو یقینی بنائیں اور متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔ انہوں نے دریائوں کے کناروں پر رہائش پذیر شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حفاظتی اقدامات کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

- Advertisement -

سپیکر سردار ایاز صادق نے بھارت کی جانب سے غیر اعلانیہ طور پر دریائوں میں پانی چھوڑنے کے غیر ذمہ دارانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں غیر معمولی مقدار میں پانی چھوڑا جس کے نتیجے میں پاکستان میں تباہ کن سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس سے پاکستان کو کھربوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف انسانی ہمدردی کے اصولوں کے منافی ہے بلکہ عالمی ضابطوں کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں