22.2 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا چلاس کے قریب پاک فوج...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا چلاس کے قریب پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے حادثے وشہادتوں پر افسوس کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چلاس کے قریب پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر نے ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے حادثے میں شہید پائلٹ ان کمانڈ میجر عاطف، کو پائلٹ میجر فیصل، نائب صوبیدار مقبول، حوالدار جہانگیر اور نائیک عامر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سپیکر نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، ان کی ملک کی خاطر دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعابھی کی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں