سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا چین کے علاقے شی زانگ میں زلزلے سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار

108

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چین کے علاقے شی زانگ میں زلزلے سے قیمتی جان و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں سپیکر نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان چینی حکومت، عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ، چینی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔