سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ارکان اسمبلی کو رمضان المبارک کی مبارکباد

47

اسلام آباد۔ 17 مئی(اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تمام ارکان اسمبلی کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے آغاز پر سپیکر نے ارکان کو رمضان کی مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کو صحت اور زندگی عطا کرے اور سب کی نیک خواہشات پوری کرے۔