23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت ، سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بزدلانہ حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔یہاں جاری بیان میں اسپیکر نے دہشتگرد حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے آٹھ بہادر جوانوں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے،شہید ہونے والے نائب صوبیدار محمد شہزاد ، حوالدار شہزاد احمد سمیت دیگر تمام شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا قوم کا فخر ہیں، شہدا کی دفاع وطن کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اسپیکر نے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کا شریک ہوں، دہشتگرد عناصر کو کبھی انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، اسپیکرنے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں