31.3 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی باجوڑ میں پاک-افغان بارڈر پر...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی باجوڑ میں پاک-افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی دراندازی کی مذمت، 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے باجوڑ میں پاک-افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی دراندازی کی مذمت کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نائیک عنایت خان، لانس نائیک عمر حیات خان اور سپاہی وقار کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ سپیکر نے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کے بہادر جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، خوارج اپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے سکیورٹی فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، پوری قوم کے تعاون سے سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگری اور فتنہ الخوارج کا قلع قمع کرنے میں ضرور کامیاب ہونگی۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نےبھی پاک-افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی سکیورٹی پر دراندازی کی مذمت کی اور سکیورٹی فورسز کو فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

ڈپٹی سپیکر نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ڈپٹی سپیکر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=495515

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں