24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ترکمانستان کی پارلیمان کی سپیکر...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ترکمانستان کی پارلیمان کی سپیکر کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ متحرک پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی ترکمانستانی ہم منصب مسز اکجاتاجیونا کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکمانستان کے پارلیمانی وفد سے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کی جغرافیائی پوزیشن اورباہمی مفادات دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے خطے میں امن اور خوشحالی کے لئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں میں ترکمانستان کو پاکستان کا شراکت دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے اور عالمی سطح پر امن کے قیام کے لئے دوطرفہ اور بین الاقوامی فورمز پر پاک ترکمن تعاون ناگزیر ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14020

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں