سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جمہوریہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات

152
Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq
Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq

بیلا روس ۔20اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منگل کو جمہوریہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی ،جس میں تجارتی و پارلیمانی روابط سمیت دو طرفہ تعلقات اورتعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات منسک بیلاروس میں ہوئی ۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان کے بیلاروس کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں ، مستقبل میں پاکستان-بیلاروس دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر بیلا روس نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ قریبی دو طرفہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ ملاقات سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں پارلیمانی وفد کے بیلاروس کے سرکاری دورے کا حصہ ہے۔