- Advertisement -
مدینہ منورہ۔23اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بدھ کو روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران روضہ رسول ﷺپر حاضری کی سعادت حاصل کی۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسجد نبویﷺ میں نوافل ادا کئے، امت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر سعودی عرب کا دورہ کرنے والے پاکستان کے پارلیمانی وفد کے اراکین بھی سپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ تھے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586328
- Advertisement -