31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر قیادت پارلیمانی وفد کی...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر قیادت پارلیمانی وفد کی انقرہ میں ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات

- Advertisement -

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر قیادت پارلیمانی وفد کی انقرہ میں ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات،دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،سردار ایاز صادق نے ترک ہم منصب اسماعیل خرمان سے بھی ملے، ترک حکومت، عوام اور پارلیمنٹ کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر قیادت پارلیمانی وفد نے انقرہ میں ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے آزاد تجارت کے معاہدے کیلئے ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد دونوں ممالک کی قیادت کے ویژن کے مطابق اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر انہوں نے قبرص اور کشمیر سمیت ایک دوسرے کے قومی موقف کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ بن علی یلدرم نے یوم پاکستان کی پاکستانی وفد کو مبارکباد دی اور کہا کہ ترکی پاکستان کو اپنا حقیقی بھائی تصور کرتا ہے۔ انہوں نے جولائی 2016ءمیں ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کے خلاف پاکستان کی قیادت، پارلیمنٹ اور عوام کی طرف سے یکجہتی کو سراہا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مثالی تعلقات ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے پر ترکی کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان ہر سطح پر مضبوط شراکت داری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر ترکی کی قیادت اور وزیراعظم بن علی یلدرم کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48108

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں