29.9 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سوراب بلوچستان میں بینک اور...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سوراب بلوچستان میں بینک اور گھر پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سوراب بلوچستان میں بینک اور گھر پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا ایجنڈا بلوچستان کی ترقی کو روکنا ہے،دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

یہاں جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے دہشتگردانہ حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا،شہید افسر کی بہادری اور استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

- Advertisement -

سپیکر قومی اسمبلی نے شہید کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔شہید کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں،خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشتگردوں کا ایجنڈا بلوچستان کی ترقی کو روکنا ہے،دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ افواجِ پاکستان دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے میں ضرور کامیاب ہونگے، بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،دہشتگردی کے اس واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے شہید کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603675

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں