سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد

96
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ٹانک میں چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی ٹیم نے ٹیسٹ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،

امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اسی روایت کو برقرار رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں اور کسی بھی ٹیم کے خلاف میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔