اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد کو بربریت کے ذریعے نہیں دبا سکتا۔ جمعہ کو یہاں سپیکر قومی اسمبلی نے …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد کو بربریت کے ذریعے نہیں دبا سکتا۔ جمعہ کو یہاں سپیکر قومی اسمبلی نے برطانوی ہاﺅس آف لارڈز کی سپیکر برونیس ڈی سوڈا سے ملاقات کی جس میں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور جمہوریت کی مضبوطی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرتے ہوئے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل خطے میں امن و سلامتی اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کشمیر میں حالیہ بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی بربریت اور ظلم و ستم حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی جدوجہد اور آواز کو نہیں دبا سکتے۔








