سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان 8 اگست کو مشاورت کے بعد کیا جائے گا‘ احتجاج کرنے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے، دیکھنا ہوگا یہ احتجاج چین، قطر، کویت اور سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خلاف سازش تو نہیں۔ ان خیالات کااظہار …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان 8 اگست کو مشاورت کے بعد کیا جائے گا‘ احتجاج کرنے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے، دیکھنا ہوگا یہ احتجاج چین، قطر، کویت اور سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خلاف سازش تو نہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو مقامی ہوٹل میں وفاقی محتسب اور یونیسیف کے زیراہتمام چائلڈ لیبر کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں ہیں‘ تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے تھا کہ ٹی او آرز کمیٹی کا چیئرمین نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ٹی اوآرز کمیٹی میں ووٹنگ نہیں ہونا تھی بلکہ اتفاق رائے سے ٹی او آرز کا معاملہ حل کرنا تھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply