- Advertisement -
لاہور۔24ستمبر (اے پی پی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عبوری حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں‘ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے بعد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستان میں ہوں گے اور تمام معاملات کا سامنا کریں گے۔ وہ اتوار کے روز یہاں سمن آباد میں مختلف منصوبوں کا افتتا ح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا بل سینیٹ سے منظور ہو چکا ہے‘ بل میں ہونیوالی تبدیلیوں پر عملدرآمد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70906
- Advertisement -