- Advertisement -
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور قوم کے نام اپنے پیغام میں پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 1-2 سے جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے ہفتہ کو جاری تہینتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا ہے،
پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی آئندہ بھی اسی طرح پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
- Advertisement -