17.1 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز کا جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی سے...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز کا جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی سے تکمیل پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی سے تکمیل پر سکیورٹی فورسز کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمال شہریوں کو بازیاب کرانے پر پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوج کے سپہ سالار کی متحرک قیادت کی بدولت جعفر ایکسپریس آپریشن کی بغیر کسی بڑے نقصان کے تکمیل ہوئی۔ ایک مشکل ترین آپریشن انتہائی مہارت کے ساتھ مکمل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں اور افسروں نے بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کیا۔

- Advertisement -

سپیکر قومی اسمبلی نےسکیورٹی فورسز کے جوانوں اور ٹرین کے مسافروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا اورشہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کا اسلام اور اس ملک سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاست معصوم شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو ہر محاذ پر شکست دینے کے لیے پر عزم ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572003

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں