اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پر امن حل خطے میں پائیدار امن کے قیام اور تر قی کےلئے ضر وری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قر ار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیر ی عوا م کی جدوجہد کی …
سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پر امن حل خطے میں پائیدار امن کے قیام اور تر قی کےلئے ضر وری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قر ار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیر ی عوا م کی جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔ لند ن سے موصول ہونے والی اطلا عات کے مطابق سر دار ایاز صادق نے ان خیالات کا اظہار بر طانوی اراکین پارلیمنٹ کو بھارت کی طر ف سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی افواج کی طر ف سے معصوم کشمیری عوام پر پیلٹ گن کے استعمال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ۔اس موقع پر لا ر ڈز نذیر احمداور لارڈز قربان حسین اور دیگر برطانوی ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے ۔سپیکر نے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ وادی میں خواتین اور بچوں پر انتہائی شر مناک اور انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں جو ناقابل بیان ہیں۔








