اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سابق سپیکر اسد قیصر نے ٹیلی فونک رابط کیا ہے ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نے باضابط طور پر پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں رہنماؤں کے پیغام سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے ۔ترجمان قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ نے صرف پیغام رسانی کا کردار ادا کیا ہے تا کہ حکومت مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کروا دے۔