سپیکر قومی اسمبلی سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

142
سپیکر قومی اسمبلی سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور۔2فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور ، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، مذاکرات کیلئے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے رویے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اتوار کے روزہونیوالی ملاقات میں دونوں رہنما ئوں نے ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ایاز صادق نے بطور سپیکر قومی اسمبلی حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے قابل ستائش کردار ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے تمام اپوزیشن و حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا۔