سپیکر قومی اسمبلی نے جمعہ دن اڑھائی بجے قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب کر لیا

172
راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جمعہ کو دن اڑھائی بجےقومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب کر لیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت 14 اپریل کو سہ پہر 2:30 بجے قومی اسمبلی ہال میں ہو گا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام وفاقی وزراء، وفاقی مشیران اور ممبران قومی اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق اجلاس میں وفاقی سیکرٹریز داخلہ، خارجہ، فنانس، دفاع اور اطلاعات و نشریات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلی کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔