سپیکر قومی اسمبلی نے حاجی امتیاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

104
Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq
Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے این اے 68 منڈی بہاوالدین سے رکن حاجی امتیاز احمد چوہدری کے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آڈر جاری کر دیئے۔ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا سیل سے جاری بیا ن کے مطابق پروڈکشن آڈر قومی اسمبلی کے پیر 26 اگست 2024 سے شروع ہونے والے اجلاس کیلئے کیے گئے ہیں۔

اسپیکر نے پروڈکشن آڈر قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جاری کیے ہیں۔منڈی بہاوالدین سے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری، ایف آئی آر نمبر17/2024 کے تحت مورخہ 24 جولائی 2024 سے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی حراست میں ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب گورنمنٹ آف پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔مراسلے میں ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری کو قومی اسمبلی کے پیر 26 اگست 2024 سے شروع ہونے والے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔