سپیکر قومی اسمبلی نے رواں اجلاس کے لئے پینل آف چیئرپرسنزکا اعلان کردیا

59
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رواں اجلاس کے لئے پینل آف چیئرپرسنزکا اعلان کردیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر اسد قیصر نے رواں اجلاس کے لئے پینل آف چیئرپرسنز کے ناموں کا اعلان کیا جن میں امجد علی خان، احسان اللہ ٹوانہ، ایاز صادق اور سید غلام مصطفی شاہ شامل ہیں جو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔