اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق ممبر قومی اسمبلی نواب امان اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے نواب امان اللہ خان کے اہلخانہ کے نام اپنے جاری تعزیتی پیغام میں سابق ممبر قومی اسمبلی نواب امان اللہ خان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور مرحوم کی وفات کو ان کے اہلخانہ کے لیے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواب امان اللہ خان ایک بہادر سیاسی شخصیت کے مالک انسان تھے ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطاکرے۔