اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں قانون سازی کے لئے تمام پارلیمانی پارٹیوں کے رہنمائوں کی مشاورت سے قانون سازی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق کمیٹی اپنے ٹی او آرز کو وقتاً فوقتاً اسے بھیجے گئے معاملات کے حوالے سے خود طے کرے گی اور اپنی سفارشات سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرے گی۔
کمیٹی میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی حکومت اور اتحادیوں کی طرف سے نمائندگی کریں گے ۔ اپوزیشن کی طرف سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سردار ایاز صادق، رانا ثناءاللہ، شاہدہ اختر علی، سید نوید قمر، شازیہ مری اور آغا حسن بلوچ کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔