سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل 30 مئی کو طلب کر لیا

98

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی نے قومی سلامتی بارے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل 30 مئی کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت سہ پہر 3بجے منعقد ہونے والے اجلاس میں کلبوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے اورقومی سلامتی سے متعلقہ دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔