اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ ملک میں عوام کے حقوق کو مزید مستحکم کرنے کیلئے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔خواتین کی حیثیت سے متعلق آذاد قومی کمیشن اور پارلیمانی ایکٹ کے ذریعے انسانی حقوق سے متعلق قومی کمیشن کا قیام اہم کامیابیاں ہیں۔گزشتہ دس سال کے دوران پارلیمنٹ نے خواتین اور بچوں کے حقوق …
سپیکر قومی اسمبلی کاانٹر پارلیمنٹری یونین اسمبلی کی 135ویں جنرل اسمبلی سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ ملک میں عوام کے حقوق کو مزید مستحکم کرنے کیلئے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔خواتین کی حیثیت سے متعلق آذاد قومی کمیشن اور پارلیمانی ایکٹ کے ذریعے انسانی حقوق سے متعلق قومی کمیشن کا قیام اہم کامیابیاں ہیں۔گزشتہ دس سال کے دوران پارلیمنٹ نے خواتین اور بچوں کے حقوق کو تحفظ دینے کی غرض سے تقریبا دو درجن بل نافذ کئے۔بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیا کر رہا ہے۔گزشتہ چار ماہ کے دوران بھارتی فورسز کے مظالم سے اب تک 150سے زائد بیگناہ کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جینوا میں انٹر پارلیمنٹری یونین(آئی پی یو)اسمبلی کی 135ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ کا ملک میں عوامی حقوق کو مزید مستحکم میں اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال کے دوران پارلیمنٹ نے خواتین اور بچوں کے حقوق کو تحفظ دینے کی غرض سے دو درجن بل نافذ کئے۔87خواتین پارلیمنٹیرینز پارلیمنٹ کے قانون سازی کے کام میں برابر کی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔








