- Advertisement -
اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے معروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سردار کمال کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی شوبز کےلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔سپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔
- Advertisement -
سپیکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=489176
- Advertisement -