22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی کاپائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت

سپیکر قومی اسمبلی کاپائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت

- Advertisement -

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد منہاس شہید نے بے مثال بہادری اور جرأت کا مظاہرہ کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا،قوم ان کی قربانی اور شجاعت ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

منگل کو سپیکر قومی اسمبلی نے راشد منہاس شہید ( نشان حیدر ) کے 53 ویں یومِ شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس (نشانِ حیدر) کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ سپیکر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے مادرِ وطن کی خاطر لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔وطن عزیز کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں