اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے احتجاجی مظاہرین کے مبینہ تشدد سے شہید کانسٹیبل مبشر کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے پولیس کانسٹیبل مبشر کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کی ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
انہوں نے شہید کانسٹیبل مبشر کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مبشر نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔شہید کانسٹیبل مبشر کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پولیس اہلکاروں نے قوم کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے بے مثال قربانیاں دی ہیں،۔سپیکر قومی اسمبلی نے نے شہید کانسٹیبل مبشر کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔