اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بلوچستان کے علاقے کھوڑو میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ مشترکہ کوششوں سے جلد دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔