اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی محمد عدیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحوم کی سیاسی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے انتقال کو ملک کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔