21.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی کا حالیہ شدید بارشوں سے جانی و مالی نقصانات...

سپیکر قومی اسمبلی کا حالیہ شدید بارشوں سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حالیہ شدید بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئےقیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ بارشوں اور دیگر حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قدرتی آفات پوری قوم کے لئے آزمائش ہوتی ہیں، مشکل وقت میں قومی یکجہتی، اتحاد اور ہمدردی کا مظاہرہ ضروری ہے۔

- Advertisement -

سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وفاقی و صوبائی ادارے امدادی سرگرمیاں تیز اور موثر بنائیں، متاثرہ خاندانوں کو فوری رہائش، خوراک اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں، نوجوانوں کو امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں