اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اورکہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی پشت پناہی والے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔
فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کرکے سیکیورٹی فورسز نے اہم کامیابی حاصل کی۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے بہادری اور جرات کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا انجام موت ہے۔ پوری قوم فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603074