سپیکر قومی اسمبلی کا ریٹائرڈ سابق ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ محمد عاشق کے انتقال پر اظہار تعزیت

157
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ریٹائرڈ سابق ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی محمد عاشق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے اتوار کو جاری مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے محمد عاشق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے انتقال کو سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ قرار دیا۔

انہوں نے مرحوم محمد عاشق کی دوران سروس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک فرض شناس اور قابل افسر تھے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی دوران سروس پیش کی جانے والی خدمات لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی۔