29.9 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی جاوید بلوچ کے والد کے انتقال...

سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی جاوید بلوچ کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینئر صحافی و بیورو چیف نیو نیوز اسلام آباد جاوید بلوچ کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں جاوید بلوچ کے ساتھ برابر کا شریک ہوں، والدین کی کمی کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لئے صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں