سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی رازق محمود بھٹی کے سسر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

22
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جوائنٹ ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس، نائب صدر آر آئی یو جے (دستور) رازق محمود بھٹی کے سسر کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔

جمعرات کو اپنےتعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں رازق محمود بھٹی کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی۔