اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں شہید میجر جنرل امجد حنیف کے بھائی میجر اسد حنیف اور میجر طلحہ شہید کی رہاشگاہ پر جاکر شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ہفتہ کو سپیکر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر اسپیکر نے کہا ک
ہ میجر جنرل امجد، حنیف شہید اور میجر طلحہ شہید نے قوم کی خاطر اپنے ساتھوں سمیت جانوں کا نذرانہ پیش کیا،میجر جنرل امجد، حنیف شہید میجر طلحہ شہید کی ساتھیوں سمیت جان کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
اسپیکر نے کہا کہ شہداء نے قوم کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی خاطر فرائض کی ادائیگی میں اپنی جانیں قربان کر دیں ،شہداء کے عزم، ہمت اور حوصلے کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،سانحہ لسبیلہ کے شہداء کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
اسپیکر نے کہا کہ ہمارے شہداء نے ہمیشہ ملک اور قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،شہداء کی قربانیوں کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے ہمت اور حوصلے عطاء فرمانے کی دعا کی۔