سپیکر قومی اسمبلی کا شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد میں مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار

97
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے ضلع شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد میں مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں متعددافرادجاں بحق اورزخمی ہوئے ۔ اتوار کویہاں جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے حادثے میں6قیمتی انسانی جانوں کے نقصان اور 50 افراد سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر ان کا دل افسردہ ہے، راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اسپیکر نیمتعلقہ حکام کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے پر زور دیا۔