سپیکر قومی اسمبلی کا صحافی ثناءاللہ کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

74

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ڈان ٹی وی کے چیف رپورٹر ثناءاللہ کی والدہ کی وفات پر گہرے دُکھ و رنج کا اظہار کیا ہے ۔ اتوار کو جاری اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے ۔