سپیکر قومی اسمبلی کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سیکشن آفیسر ناصر گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

44
Raja Pervez Ashraf
Raja Pervez Ashraf

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سیکشن آفیسر ناصر گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو مرحوم کے اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی اچانک وفات کو ان کے اہلخانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ قرار دیا اور کہا کہ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء برسوں پُرنہیں ہو سکے گا۔ سپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔