سپیکر قومی اسمبلی کا لانس نائیک محمد محفوظ شہید کو خراج عقیدت

148
Sardar Ayaz Sadiq
Sardar Ayaz Sadiq

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے 53 ویں یوم شہادت پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید (نشان حیدر) نے 1971 کی پاک

بھارت جنگ میں شجاعت اور بہادری کی مثال قائم کی ، انہوں نے جس شجاعت، دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

بدھ کو اپنے بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی قربانی ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف میں یاد رکھی جائے گی،ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں لانس نائیک محمد محفوظ سمیت تمام شہدا کی بے مثال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اللہ تعالیٰ لانس نائیک محمد محفوظ سمیت تمام شہداکے درجات بلند فرمائیں۔