اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے معروف کوہ پیما محمد مراد سدپارہ کے جان بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ محمد مراد سدپارہ نے اپنے کیریئر کے دوران کے ٹو سمیت متعدد بلند ترین چوٹیاں سر کیں۔سپیکر نے محمد مراد سدپارہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
سپیکر نے محمد مراد سدپارہ کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ محمد مراد سدپارہ کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے محمد مراد سدپارہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔