17.3 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی کا پاکستان کے طویل القامت شخص نصیر سومرو کے...

سپیکر قومی اسمبلی کا پاکستان کے طویل القامت شخص نصیر سومرو کے انتقال پراظہار تعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کے طویل القامت شخص نصیر سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ نصیر سومرو کے انتقال کی خبر سن کر دکھ اور افسوس ہوا ۔

سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم نصیر سومرو کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ نصیر سومرو کے اہلِخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نصیر سومرو کا شمار دنیا کے طویل القامت شخصیات میں ہوتا تھا،

- Advertisement -

انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، نصیر سومرو کی انتقال سے پاکستان طویل القامت شخصیت سے محروم ہو گیاہے،مرحوم نصیر سومرو ایک محب وطن پاکستانی تھے، انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نےاللہ تعالیٰ سے مرحوم نصیر سومرو کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573875

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں