- Advertisement -
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پشاور میں ورسک روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے پر اظہار تشویش کرتے ہوئےتمام متاثرہ افراد کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے ۔ پیر کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر کی طرف سے دہشت گردی کے گھنائونے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔
اس طرح کے واقعات پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسز کے ملک کی بقا اور سلامتی کے عزم کو نہیں توڑ سکتے۔پاکستان نے ہمیشہ ڈٹ کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی اسی طرح کرتا رہے گا۔ ملک دشمن اور سازشی عناصر پہلے بھی ناکام ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388919
- Advertisement -