24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی کا چلاش میں بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان...

سپیکر قومی اسمبلی کا چلاش میں بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارافسوس

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس کو چلاس میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں کثیر تعداد میں اموات کی خبر سن کر دل رنجیدہ ہے۔ مسافر بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ مرحومین کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں