سپیکر قومی اسمبلی کا کیپٹن راجہ محمد سرور شہید ( نشان حیدر ) کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

125
Raja Pervaiz Ashraf

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کیپٹن راجہ محمد سرور شہید ( نشان حیدر ) کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شجاعت و بہادری کی جو بے مثال تاریخ انہوں نے رقم کی اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں شہید کی دفاع وطن کے لئے عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کو پہلا نشان حیدر حاصل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے ۔

ملک کے دفاع کے لئےکیپٹن سرور شہید سمیت تمام شہدا نے ناقابلِ فراموش قربانیاں پیش کی ہیں ۔قوم اپنی افواج کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔