اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گولڑہ موڑ قائد اعظم ہسپتال کے قریب بارش کی وجہ سے دیوار گرنے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے متعلقہ حکام کو حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ۔ سپیکر قومی اسمبلی نےحادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان پر صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔