- Advertisement -
اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے حملے کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بڑے نقصان سے ملک کو بچایا ،سکیورٹی فورسز نے ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کےلئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں ، دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں۔
- Advertisement -
سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،دہشت گرد عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔
- Advertisement -